ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے لئے 14 اگست کی نئی تاریخ دے دی ہے،علیمہ خان

datetime 6  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران واضح کیا ہے کہ جن پارٹی رہنماؤں کو نااہل قرار دیا گیا ہے، ان کی خالی نشستوں پر کسی کو نامزد نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ نااہلیاں غیر منصفانہ انداز میں کی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ بات عمران خان کی بہنوں نے ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن عظمیٰ خان نے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کی، جبکہ وہ خود اور ان کی تیسری بہن جیل کے باہر موجود تھیں۔

علیمہ خان کے مطابق، عمران خان نے حالیہ عوامی مظاہروں پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ لوگوں نے دباؤ، جبر اور ناانصافی کے باوجود جس جرات کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کو آگاہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں عوام نے احتجاج میں بھرپور حصہ لیا، جس پر انہوں نے قوم کو سلام پیش کیا۔

عمران خان نے کہا کہ آج جو کچھ ہورہا ہے، اس سے زیادہ ظلم تو ماضی کے آمر ادوار میں بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے جنرل یحییٰ خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے اقتدار کی خاطر ملک کو تقسیم کیا، اور آج بھی آزادیٔ اظہار پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے لیے قربانیاں ناگزیر ہیں۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے اپنے ساتھ جیل میں روا رکھے گئے سلوک پر کسی قسم کی شکایت نہیں کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 14 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ حقیقی آزادی کے لیے گھروں سے باہر نکلیں۔ انہوں نے اپنی قیادت کو بھی پیغام دیا کہ گرفتاریوں سے خوفزدہ نہ ہوں۔

اس کے ساتھ ساتھ عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو پیغام دیا کہ سیکیورٹی آپریشن فوری طور پر بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہی لوگوں کے خلاف کارروائیاں کر کے پارٹی کے خلاف نفرت پیدا کی جا رہی ہے، اور مسائل کو روایتی طریقے یعنی جرگوں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ اگر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ان آپریشنز کو نہیں روک سکتے، تو انہیں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ آگے کیا لائحہ عمل اپنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…