اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جھنگ میں بہن کے قتل کے واقعے سے متعلق نئی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں، جس میں کھانا وقت پر نہ دینے پر بھائی کے ہاتھوں بہن کی جان لینے کا افسوسناک انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق، واقعہ موضع گگڑانہ میں پیش آیا جہاں 23 سالہ عائشہ، جو ازبکستان میں ایم بی بی ایس کی طالبہ تھی، تعطیلات گزارنے کے لیے وطن آئی ہوئی تھی۔
واقعے کے روز عائشہ بچوں کو گھر کے صحن میں پڑھا رہی تھی جب اس کا چھوٹا بھائی کھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آیا۔عائشہ نے بھائی سے کچھ دیر صبر کرنے کو کہا، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بھائی نے غصے میں آ کر پستول سے فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے عائشہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے چچا کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مفرور ملزم کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔