اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اٹلس ہونڈا نے اپنی مقبول موٹرسائیکلوں سی ڈی 70 اور سی ڈی 70 ڈریم کے 2025 ماڈلز متعارف کرا دیے۔ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی نئے ماڈلز کو صرف ظاہری تبدیلیوں تک ہی محدود رکھا گیا ہے اور ان میں نئے اسٹیکرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اٹلس ہونڈا کی جانب سے سی ڈی 70 کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لکاھ 70 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔