بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل، شدید بارشوں کی پیشگوئی

datetime 4  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہونے سے 4 اگست سے 7 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 6 اور 7 اگست کو اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، مری اور گلیات میں شدید بارش کا امکان ہے۔

سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مری، گلیات، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔اسی طرح بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں 6 اگست کو بارش اور آندھی کی پیش گوئی ہے، شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ سیاح بارش کے دوران سفر سے گریز کریں اور موسمی صورت حال سے آگاہ رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…