پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب کے 21 ویں گریڈ کے افسر نے آئی جی بلوچستان بننے سے معذرت کرلی

datetime 4  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں پولیس سربراہ کی تبدیلی کے معاملے پر ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی حکومت کی جانب سے گریڈ 21 کے سینئر افسر وسیم سیال کو آئی جی بلوچستان بننے کی پیشکش کی گئی، تاہم انہوں نے اس عہدے کو سنبھالنے سے معذرت کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق، موجودہ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) بلوچستان، معظم جاہ انصاری، جو کہ گریڈ 22 کے افسر ہیں، 4 اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس کے بعد صوبے میں نئے آئی جی کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔وسیم سیال، جو اس وقت پنجاب میں سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل آئی جی کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کا وسیع تجربہ حاصل ہے، اسی لیے اعلیٰ سطح پر انہیں بلوچستان کے لیے موزوں امیدوار تصور کیا گیا۔

تاہم، ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے بلوچستان میں خدمات انجام دینے سے انکار کرتے ہوئے صوبہ پنجاب میں ہی تعیناتی کو ترجیح دی۔اطلاعات کے مطابق، وسیم سیال نے لاہور میں کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) کے طور پر تعیناتی میں دلچسپی ظاہر کی، جو پنجاب پولیس میں آئی جی کے بعد سب سے نمایاں انتظامی منصب سمجھا جاتا ہے۔ ماضی میں یہ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی تھیں کہ اگر لاہور کے موجودہ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا تبادلہ ہوتا ہے تو وسیم سیال اس عہدے کے مضبوط امیدوار ہوں گے، تاہم کمیانہ تاحال اپنے منصب پر برقرار ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکام اب متبادل امیدوار کی تلاش میں مصروف ہیں، تاکہ بلوچستان میں سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…