راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ بچے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں، علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے، علی امین گنڈا پور صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز ان کے بچوں سے ایک گھنٹہ فون پر بات بھی کرائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے بچے اگر ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ روز فون پر بات کر کے معلوم ہوا کہ بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے، انہوں نے مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر علیمہ خان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن و امان قائم نہیں کر سکتے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کر سکتے تو کسی اور کو موقع دینا چاہیے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ ان کے بچے احتجاجی تحریک کے لیے پاکستان آئیں گے۔