لاہور( این این آئی)مانگا منڈی میں میں نشئی باپ نے اپنے 6ماہ کے بچے کا گلا کاٹ دیا،6ماہ کے سالار کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے ملزم ناصر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا،پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نشے کاعادی ہے،ملزم اہل خانہ کے ہمراہ پیر کالونی رشتے داروں کے پاس آیا تھا،ملزم نے بچے کو اٹھایا اور باہر لے جا کر تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ دیا۔