منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

غیرت کے نام پر قتل کیے جانیوالے میاں بیوی اور بچے کی میتوں کو بلوچستان میں تدفین کی اجازت نہ ملی

datetime 1  اگست‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)گزشتہ دونوں گھگر پھاٹک پر غیرت کے نام پر قتل کیے جانے والے میاں بیوی اور بچے کی تدفین کی اجازت بلوچستان میں نہ ملنے پر ان کی تدفین کراچی میں کردی گئی۔پولیس کے مطابق تینوں کی لاشوں کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ منتقل کیا گیا تھا تاہم رشتے داروں کی جانب سے وہاں تدفین کی اجازت نہ ملنے پر تینوں کی میتوں کو واپس کراچی لایا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن نے بتایا کہ مقتولین کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں ان کی تدفین کردی گئی ہے، لاشوں کے ساتھ مقتول عبدالمجید کا بھائی اور کچھ خواتین بھی آئی تھیں، جبکہ نماز جنازہ میں علاقہ مکین بھی شریک ہوئے۔ گزشتہ دنوں غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار سے عبدالمجید، اس کی اہلیہ سکینہ اور5 سالہ بیٹے عبد النبی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول عبد المجید کے بھائی نوروز نے بتایا کہ مقتول بھائی اور اس کی بیوی نے پسند کی شادی کی تھی،شادی کے بعد دونوں خاندانوں میں اختلاف ہوگیا تھا لیکن 2 سال بعد صلح بھی ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود انہیں قتل کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…