cلاہور( این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق قدرتی گیس کی بجائے ایل این جی کی بنیاد پر گیس کنکشن فراہم کئے جا سکیں گے،سوئی ناردرن کمپنی نے ایل این جی بنیاد پر کنکشنز کیلئے تجاویز وفاق کو بھجوا دی ہیں۔ درآمد شدہ ایل این جی پر کنکشن کے لئے بھاری سکیورٹی لینے کی تجویز دی گئی،کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس سے قبل صارفین سے سٹامپ پیپر لینے کی تجویز دی گئی۔سٹامپ پیپر پر صارفین ایل این جی کے ٹیرف پر کنکشن لینے کا حلف دیں گے،ایل این جی ٹیرف کو کسی بھی پلیٹ فارم پر چیلنج نہ کرنے کق حلف لیا جائے گا،وفاقی کی شرائط مکمل کرنے والے صارفین کو کنکشن دیا جا سکے گا،سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک پر بھی کنکشن دیا جا سکے گا۔