پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی: پسندکی شادی کرنیوالے میاں بیوی اور بچےکو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا

datetime 30  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گھگر پھاٹک کے نزدیک ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک جوڑے اور ان کے کمسن بچے کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ان کے گھر سے برآمد ہوئیں، جن کی شناخت عبدالمجید، ان کی اہلیہ سکینہ اور چھ سالہ بیٹے عبدالنبی کے طور پر کی گئی ہے۔ جائے واردات سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا ہے کہ یہ خونی واقعہ پرانی رنجش اور محبت کی شادی کا نتیجہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقتول جوڑے نے کئی سال قبل اپنی مرضی سے شادی کی تھی، جس پر لڑکی کے خاندان کو اعتراض تھا۔ صلح کی کوششیں تو جاری تھیں، لیکن گزشتہ شب لڑکی کے قریبی رشتہ داروں نے کلہاڑیوں سے حملہ کر کے تینوں کو قتل کر دیا۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مقتولین نے تقریباً چھ ماہ قبل ہی گھگر پھاٹک کے قریب ایک گوٹھ میں رہائش اختیار کی تھی۔ دونوں خاندانوں کا تعلق اندرون سندھ کے علاقے شکارپور سے بتایا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران کسی قسم کی چیخ و پکار یا ہنگامے کی آواز سنائی نہیں دی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ واردات نہایت خاموشی سے انجام دی گئی۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مقدمہ مقتول شوہر کے خاندان کی مدعیت میں درج کیا جائے گا، جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسٹیل ٹاؤن کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…