جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ ہوگا

datetime 30  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج( جمعرات)کوچین سے لانچ ہوگا،سیٹلائٹ چین کے شِی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا جبکہ لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال ہوں گے۔

خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق تاریخی مشن پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے جو زمین کے مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔زراعت، شہری منصوبہ بندی ، ماحولیاتی نگرانی سمیت دیگر شعبوں میں قومی سطح پر معاون ہوگا اور سیلاب، زلزلے، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئرز کے پگھلنے اور جنگلات کی کٹائی کے اثرات کی پیشگوئی اور ان سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ سی پیک جیسے قومی ترقیاتی منصوبوں کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیراور جیو اسپیشل میپنگ میں بھی خاص طور پر معاون ہوگا۔وفاقی وزیر احسن اقبال بیجنگ میں سینئر چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور دورے کے دوران خلائی تعاون سمیت سی پیک فیز ٹو پر بات چیت ہوگی ۔ملاقاتوں میںتجارت، سرمایہ کاری اور انفرا اسٹرکچر منصوبوں پر مذاکرات بھی ہوں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان کے متوقع دورہ چین اور سی پیک کی جے سی سی میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…