بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

سیالکوٹ میں 2 معصوم بچوں کے قتل کرنے کا معاملہ، ‘سنگ دل ماں’ ہی قاتل نکلی

datetime 29  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں گزشتہ روز بے دردی سے قتل ہونے والے 2 معصوم بچوں کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، سگی ماں ہی دونوں بچوں کی قاتل نکلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سیالکوٹ فیصل شہزاد نے بتایا کہ سنگ دل ماں نے بچوں کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کیا، بچوں نے اپنی والدہ کو قابلِ اعتراض حالت میں اس کے دوست کے ساتھ دیکھ لیا تھا۔فیصل شہزاد کے مطابق راز کھلنے کے ڈر سے سفاک ماں نے بے رحمی کے ساتھ3 سالہ بیٹے وارث اور 6 سالہ بیٹی امِ کلثوم کو قتل کرنے کے بعد اْن کی لاشیں قبرستان میں پھینک دی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے چند گھنٹے گزرنے کے بعد ہی ملزمہ ماں نادرا اور اس کے ساتھی فاروق کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق گرفتار ملزمان کو عبرتناک سزا دلوائی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز (28 جولائی) کو 4 سالہ وارث اور 6 سالہ ام کلثوم کی لاشیں قبرستان سے ملی تھیں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…