بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

تھیٹروں میں فحاشی، عریانی اور غیر اخلاقی مواد کیخلاف کریک ڈائون ،چھ ماہ کے دوران 67 شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے

datetime 29  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی) صوبائی وزیرِ براے اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی زاہد بخاری، سیکریٹری انفارمیشن، اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس لاہور اور پارلیمانی سیکرٹری برائے کلچر کی خصوصی ہدایات پر فیصل آباد ڈویژن کے تھیٹروں میں فحاشی، عریانی اور غیر اخلاقی مواد کے خلاف سخت کریک ڈائون،گذشتہ چھ ماہ کے دوران کل 67 شوکاز نوٹسز فیصل آباد کے مختلف کمرشل تھیٹروں کو جاری کیے گئے جو کہ اسٹیج ڈراموں میں ثقافتی و اخلاقی ضوابط کی خلاف ورزی، بے ہودہ مکالمہ بازی، غیر اخلاقی حرکات اور فحش ڈانس پیش کرنے پر مبنی تھے۔

اس عرصہ میں دو بار مختلف تھیٹرز کو سربمہر(سیل)بھی کیا گیا۔ یہ تمام اقدامات پنجاب کی خوبصورت ثقافت کی بحالی اور تھیٹر کو خاندانی تفریح کا مہذب ذریعہ بنانے کی ایک مربوط حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد محمد عمران رضا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہتے ہوئے مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ سرپرائز انسپیکشنز، رات کے اوقات کی نگرانی اور ای مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے تھیٹرز کی کارکردگی پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک واضح پیغام ہے تمام تھیٹر مالکان، ہدایتکاروں، اداکاروں اور اداکاراں کے لیے کہ وہ مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور پنجابی زبان و ثقافت کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہوئے مثبت تفریح فراہم کریں۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس تخلیقی اظہار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، مگر فحاشی اور بداخلاقی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اچانک معائنے 30 سے زائدڈیلی رپورٹس اعلی حکام کو جمع کروائی جا رہی ہیں۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس اس عزم پر قائم ہے کہ تھیٹر کو فحاشی سے پاک کیا جائے اور ایک صاف ستھرا، مہذب اور ثقافتی ماحول فراہم کیا جائے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…