ٹنڈوالہیار(این این آئی)عدالت نے خاتون کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے جرم میں شوہر ساس اور نند کو عمر قید کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار کی مقامی عدالت میں ارم خانزادہ نامی خاتون کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون کو زندہ جلانے کا جرم ثابت ہونے پر مقتولہ کے شوہر، ساس اور نند کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔عدالت کے فیصلے کے بعد پولیس نے مجرمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار بھی کر لیا ہے۔واضح رہے کہ 2021 میں ٹنڈوالہیار کی مدینہ کالونی میں ارم خانزادہ نامی شادی شدہ خاتون کو گھر میں آگ لگا کر قتل کیا گیا تھا۔