جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ایک اور سیاح خاندان لاپتہ، شاہراہ بابوسر سے 7 لاشیں نکال لی گئیں

datetime 28  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ایک اور افسوسناک واقعے کے بعد ایک سیاح خاندان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس پر متاثرہ خاندان کے افراد نے حکومتی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر کے مطابق معروف نیوز اینکر شبانہ لیاقت اپنے شوہر اور چار بچوں کے ہمراہ لاپتہ ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ بابوسر ٹاپ کی جانب سفر پر تھیں جب اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ گئیں۔مقامی عینی شاہدین نے بتایا کہ 10 سے 15 افراد کو تیز بہاؤ اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک بابوسر شاہراہ کے قریب سے 7 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سراغ رساں کتوں اور ڈرونز کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔

ڈی سی دیامر نے تھک نالہ کا دورہ کیا اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نقصانات کے تخمینے کے لیے ڈرون سروے بھی کیا گیا۔دیامر استور ڈویژن کے کمشنر خورشید عالم نے تھور کے علاقے میں زمینی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ وفاقی سیکریٹری برائے مواصلات نے ہدایت دی ہے کہ متاثرہ شاہراہ کو جلد از جلد، ممکنہ طور پر کل تک، بحال کیا جائے۔چلاس کے تھک بابوسر علاقے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن پوری شدت سے جاری ہے۔ اس دوران متاثرہ خاندانوں میں 84 خیمے، اتنی ہی تعداد میں کچن سیٹ، 10 فوڈ پیکٹس اور 10 رضائیاں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ریسکیو ٹیمیں بدستور موجود ہیں اور امدادی کاموں میں تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…