جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلام آباد ایئرپورٹ پر لاوارث سامان 560 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے؟

datetime 28  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک حیران کن دعویٰ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھ ماہ تک دعویٰ نہ کیے جانے والے سوٹ کیسز صرف 560 روپے میں عوام کو فروخت کیے جا رہے ہیں، بشرطیکہ وہ ایک مخصوص ویب لنک پر رجسٹریشن کریں۔یہ دعویٰ سب سے پہلے ایک فیس بک پیج ’’ایئرپورٹ اناؤنسمنٹس/ISB‘‘ پر 20 جون کو شیئر کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ پر ہر سال متعدد بیگز لاوارث رہ جاتے ہیں اور مقررہ مدت کے بعد انہیں فروخت کر دیا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک مشکوک ویب سائٹ کا لنک بھی دیا گیا تاکہ لوگ مبینہ طور پر رجسٹریشن کروا کر یہ سامان خرید سکیں۔تاہم تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے 20 اپریل کو اپنے آفیشل فیس بک پیج پر “فیک نیوز الرٹ” کے عنوان سے وضاحت جاری کی، جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر گمشدہ یا غیر دعویٰ شدہ سامان کی فروخت سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبریں بالکل غلط اور گمراہ کن ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق نہ تو ایسی کوئی اسکیم یا پالیسی موجود ہے اور نہ ہی ایسی ویب سائٹس کا حقیقت سے کوئی تعلق ہے۔ مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ جس ویب سائٹ کا لنک اس پوسٹ میں دیا گیا ہے، وہ ناقابلِ رسائی ہے اور ممکنہ طور پر فراڈ یا فشنگ سائٹ ہو سکتی ہے۔ایئرپورٹ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس قسم کے جعلی دعوؤں سے محتاط رہیں اور غیر مصدقہ خبروں یا مشکوک ویب سائٹس پر ہرگز اعتبار نہ کریں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…