جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کچے کے ڈاکوؤں کا بڑا حملہ

datetime 28  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحصیل آبادپور کے کچے علاقے میں 20 سے زائد مسلح افراد نے اچانک دھاوا بول کر خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی۔ ڈاکو نہ صرف 4 افراد کو زبردستی اغوا کر کے ساتھ لے گئے بلکہ 60 سے زیادہ بھینسیں بھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس نے علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اغوا ہونے والوں میں ظہیر، نیاز احمد، جبار اور الطاف کے نام شامل ہیں۔تھانہ آبادپور میں اس واقعے کے حوالے سے 20 سے زائد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کی اطلاع پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نجی چینل “نیو نیوز” کے مطابق سیکیورٹی ادارے مغوی افراد کی جلد بازیابی اور چرائی گئی مویشیوں کی واپسی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ گروہوں کی سرگرمیاں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں، جس پر قابو پانے کے لیے مؤثر اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…