جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کے پیچھے جرگے کا اندھا انصاف بے نقاب

datetime 26  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کی حدود میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ کے کیس میں چشم کشا حقائق سامنے آ گئے ہیں، جسے مبینہ طور پر ایک جرگے کے حکم پر قتل کر کے خاموشی سے دفنا دیا گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز نے اس افسوسناک واقعے کی تہوں کو بے نقاب کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سدرہ، جو ضیا الرحمان کی بیوی تھی، 11 جولائی کو شوہر سے جھگڑے کے بعد گھر سے لاپتہ ہوئی۔ وہ باڑہ مارکیٹ کے تاجر عصمت اللہ، اپنے شوہر ضیا الرحمان اور والد عرب گل کی قریبی عزیزہ تھی۔

اہل خانہ کو جب یہ علم ہوا کہ سدرہ کے مبینہ طور پر عثمان نامی شخص سے تعلقات تھے، تو وہ سب عثمان کے گھر پہنچے، مگر نہ سدرہ ملی اور نہ ہی عثمان۔بعد ازاں، 16 جولائی کو عصمت اللہ، سدرہ کے والد اور بھائی اسے مظفر آباد سے راولپنڈی واپس لے آئے۔ اگلی صبح 17 جولائی کو، سدرہ کے شوہر کے گھر جرگہ منعقد ہوا جس کی قیادت عصمت اللہ نے کی۔ ذرائع کے مطابق صبح چار بجے جرگے نے فیصلہ سنایا کہ سدرہ چونکہ گھر سے فرار ہوئی تھی، اس لیے اسے زندگی کا حق حاصل نہیں رہا۔ چنانچہ اسی گھر میں سدرہ کے والد، بھائی اور سسر نے اسے گلا گھونٹ کر مار دیا۔قتل کے بعد خواتین نے اس کی میت کو نہلایا، اور عصمت اللہ نے اس کا جنازہ پڑھایا۔ قبرستان کی کمیٹی سے رابطہ کر کے جلدی میں قبر کی جگہ مانگی گئی۔ چونکہ گورکن نے بتایا کہ قبر کھودنے میں وقت لگے گا، قاتلوں نے خود قبر کھودنے کا فیصلہ کیا۔ رکشے میں سدرہ کی لاش لائی گئی اور جلدی میں دفنا کر قبر کے نشانات مٹا دیے گئے۔پولیس کو مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ملی تو تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا۔ ملزمان نے 20 جولائی کو چالاکی سے سی پی او راولپنڈی کو سدرہ کے اغوا اور مبینہ نکاح کی شکایت درج کروانے کی کوشش کی تاکہ کیس کو الجھایا جا سکے۔

تاہم پولیس نے مختلف قبرستانوں، جن میں پیرودھائی، ڈھوک حمیداں اور ایچ-11 شامل ہیں، میں نئی قبروں اور ان کے اندراج کا باریک بینی سے جائزہ لینا شروع کر دیا۔ بالآخر، ایک رکشہ ڈرائیور کی اطلاع پر پولیس نے اس کی مدد سے واقعے کی تصدیق کر لی۔ قبرستان کے ریکارڈ سے بھی چھیڑ چھاڑ واضح طور پر نظر آئی، اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں سدرہ کی لاش پولی تھین میں لپٹی دکھائی دی جس کے بعد پولیس نے گورکن ارشاد اور کمیٹی ممبر کو حراست میں لے لیا۔اس کے ساتھ ہی سدرہ کے والدین اور سسرالی رشتہ داروں کو بھی شامل تفتیش کر کے نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے عدالت سے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی اجازت طلب کی، جس پر عدالت نے 26 جولائی کو لواحقین کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق، عصمت اللہ کا ماضی میں سیاسی روابط رہے ہیں اور اس پر تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں مزاحمت کے مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں۔ادھر قومی کمیشن برائے وقار نسواں (NCSW) کی چیئرپرسن ام لیلی اظہر نے اس دل دہلا دینے والے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی فرد، جرگے یا خونی رشتے کو کسی خاتون کی جان لینے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے اور انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…