ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

دوران پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں بچے کی پیدائش

datetime 25  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)ایک بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھائی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔مسقط سے ممبئی آنے والی پرواز میں ایک جذباتی لمحہ پیش آیا جب دورانِ پرواز ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا، اس وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔

بھارتی ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ خاتون کو لیبر پین شروع ہونے پر فضائی عملے نے فوری طور پر صورتحال کا ادراک کیا اور دیگر مسافروں کو نشستیں خالی کرنے کی درخواست کی۔مسافروں سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ خاتون اور نومولود کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے موبائل فون بند رکھیں، عملے نے فوری عارضی حفاظتی انتظامات کیے، خوش قسمتی سے پرواز میں ایک نرس بھی موجود تھی، جنہوں نے عملے کی مدد سے بچے کی ولادت مکمل کروائی۔رات 3 بج کر 15 منٹ پر بچے کی ولادت ہوئی اور صبح 4 بجے کے قریب جہاز ممبئی ایئرپورٹ پر اترا۔

پائلٹس نے پہلے ہی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے ترجیحی لینڈنگ کی اجازت حاصل کر لی تھی۔ایئرپورٹ پر ایمبولینس اور طبی عملہ موجود تھا، جنہوں نے ماں اور بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر معمولی واقعہ تھا جس پر ہماری ٹیم نے جس مہارت، ہمدردی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…