ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی بڑی تباہی سے محفوظ، فتنہ الخوارج کا کارندہ بارودی مواد سمیت گرفتار

datetime 25  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی دارالحکومت کا جڑواں شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، جہاں فتنہ الخوارج کے کارندے کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،جب سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار دہشت گرد موسیٰ کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد سمیت پکڑا گیا۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار دہشت گرد راولپنڈی میں حساس مقامات کی ریکی مکمل کر چکا تھا اور ان پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

سی ٹی ڈی نے گرفتاری کے دوران بارودی مواد، ہینڈ گرینیڈز، حفاظتی فیوز وائر، 7فٹ لمبی وائر، 3ڈیٹونیٹرز، ریموٹ بٹن، پرائمہ کارڈ، اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں۔مزید انکشافات میں بتایا گیا کہ دہشت گرد ماضی میں متعدد بار افغانستان جا چکا ہے جہاں وہ ٹریننگ حاصل کرتا رہا اور فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔ چند روز قبل اس نے حساس مقامات کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھیں، جس کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہوئے۔سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گرد کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ گرفتار دہشت گرد سے حاصل شدہ معلومات کی روشنی میں مزید ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…