جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

گلگت بلتستان،سیلاب سے سیاحوں کی 8گاڑیاں بہہ گئیں، 3جاں بحق، 15لاپتا

datetime 21  جولائی  2025 |

دیامر(این این آئی)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے بابوسر تھک میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 3سیاح جاں بحق، 4زخمی اور 15لاپتا ہو گئے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق شاہراہ تھک بابوسر کے علاقے میں سیلاب نے تباہی مچادی، جس کی زد میں آ کر سیاحوں کی 8گاڑیاں بہہ گئیں۔ترجمان کے مطابق سیلابوں میں بہہ کر 15سیاح لاپتا ہو گئے۔جانی نقصان کے بارے میں ترجمان نے بتایا کہ اب تک 3افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ4سیاحوں کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔حکومتی ترجمان کے مطابق حالات کے پیش نظر ریسکیو آپریشن تیز کر دیا گیا۔بتایاگیا کہ سیلاب سے علاقے کا کمیونیکیشن کا نظام درہم برہم ہو گیا اور اپٹک فائبر بریک متاثر ہوئی ہے۔ترجمان نے بتایاکہ سیلاب سے ہزاروں سیاح پھنس گئے، کئی گھروں کا باہمی رابطہ منقطع ہو گیا۔ترجمان نے بتایاکہ سیلاب سے شاہراہ بابوسر پر پھنسے سیکڑوں سیاحوں کو حکومت نے ریسکیو کر لیا، جبکہ درجنوں سیاحوں کو مقامی آبادی نے پناہ دی۔انہوںنے بتایاکہ شاہراہ بابوسر کئی مقامات پر بند ہو گئی، جبکہ سڑکیں اورکھیت کھلیان تباہ ہو گئے۔فیض اللہ نے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…