جھنگ (این این آئی)جھنگ میں فیصل آباد روڈ پر سڑک کنارے سے 19 سالہ طالبہ کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں زیرِ تعلیم تھی اور ہفتہ وار چھٹی پر گھر واپس آ رہی تھی تاہم گھر نہ پہنچ سکی۔
پولیس نے بتایا کہ چک نمبر 232 ج ب کی رہائشی 19 سالہ کنزیٰ بس کے ذریعے گھر آرہی تھی اور اسی دوران اہلِ خانہ کے ساتھ بھی رابطے میں تھی لیکن چنیوٹ روڈ پر موڑ کے قریب مردہ حالت میں ملی۔پولیس کے مطابق کنزیٰ کے بیگز بھی لاش کے قریب سے ملے ہیں جبکہ لاش کے قریب سے رکشہ کے ٹائر کے نشانات ملے ہیں۔