کراچی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی دو ٹوک پریس کانفرنس نے دشمن کو مثر انداز میں جواب دیا اور سوشل میڈیا پر ان کا پیغام ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم ذمہ دار ریاست ہیں، محاذ آرائی کا آغاز نہیں کرتے لیکن اگر دشمن نے جارحیت کی راہ اپنائی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ 2019 میں بھی پاکستان نے یہی پیغام دیا تھا اور اب بھی مقف واضح ہے کہ ہم تیار ہیں، لیکن ہمیں آزمانا نہ جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔