حجرہ شاہ مقیم (این این آئی )غیرت کے نام پر بیوی کا گلا کاٹنے والا سفاک شوہر گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق گائوں 6/1اے ایل میں غیرت کے نام پر لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو تیز دھار چھری سے گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تھانہ صدر کی حدود میں پیش آئے اس دل دہلا دینے والے واقعے میں شکیل نامی شخص نے اپنی اہلیہ ماریہ بی بی پر بدکرداری کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ اور مبینہ قاتل شوہر کے درمیان آٹھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور دونوں کی ایک کمسن بیٹی بھی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی تیز دھار چھری بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس ٹیم کو شفاف اور میرٹ پر تفتیش کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔