جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

شدید گرمی؛ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات جلدی کرنے کی تجویز

datetime 9  اپریل‬‮  2025
Summer Vacations in Punjab
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این اائی )ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائیر ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کردیا۔ صوبے بھر کے کمشنر و ڈپٹی کمشنرز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کے اوقات کار میں ردوبدل اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے۔

سکول اور کالجز میں بلا تعطل صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔بچوں کو واضح ہدایات کی جائیں کہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے استعمال کریں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عارضی طور پر آوٹ ڈور سرگرمیوں پر فی الفور پابندی عائد کی جائے،کلاس رومز کی وینٹیلیشن، پنکھے اور کولنگ سسٹم کو فنکشنل رکھا جائے۔ سکولوں میں ابتدائی طبی امداد کائونٹرز قائم کیے جائیں اور ہیٹ ویو بارے ٹرینڈ سٹاف کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم رکھا جائے تا کہ معلومات کی ترسیل بروقت جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…