فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں 8افراد 15سالہ گھریلو ملازمہ کو5دن تک مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ملک پورہ محلہ میں 8افراد نے 15سالہ ملازمہ کو 5دن تک مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں پی پی سی کی دفعہ 375-Aکے تحت فیصل آباد صدر پولیس میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کو 28 فروری کو نواب کالونی میں ملازمہ کے طور پر ایک خاتون کے حوالے کیا تھا۔خاتون نے الزام لگایا کہ اس خاتون نے اس کی بیٹی کو کچھ دوسرے لوگوں کے حوالے کردیا جنہوں نے 3 سے 8مارچ تک اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔