مکوآنہ (این این آئی)گھریلو جھگڑے کی بنا پر شوہر نے اپنی بیوی، سالی، بیٹی پر فائرنگ کردی اور خود کو بھی گولی مارلی، باپ بیٹی جاں بحق جبکہ بیوی اور سالی زخمی ہوگئی، تفصیلات کے مطابق مدینہ ٹاؤن داؤد چوک کے رہائشی راجہ کاشف نامی شخص نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر اپنی بیوی، سالی، بیٹی اور خود کو گولی ماری دی۔
فائر لگنے سے 28 سالہ راجہ کاشف اور اس کی کمسن بیٹی چھ سالہ میرب موقع پر جاں بحق جبکہ25 سالہ زنیرہ زوجہ راجہ کاشف (بیوی) اور 27 سالہ فائزہ دختر یونس (سالی) زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال منتقل کر دیا، اروجاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو متعلقہ پولیس اسٹیشن مدینہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔