دادئوخیل (این این آئی)دادئوخیل کچہ کے علاقہ ڈیرہ لعلے خیلانوالہ پر دیور نے غیرت کے نام پر اپنی بھابھی اور اسکے آشنا کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کر دیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نوجوان شکیل عباس کے خاتون (ش م)بی بی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے شکیل عباس خاتون (ش م)بی بی کو سحری سے کچھ پہلے اسکے گھر چھپ کر ملنے گیا تو ش م بی بی کے دیور ظہیر عباس نے انہیں اکھٹے دیکھ لیا اور اپنے دیگر تین ساتھیوں ضامن عباس ،گل شیر اور نور عباس کے ہمراہ فائرنگ کر کے شکیل عباس اور اپنی بھابی خاتون ش م بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ ش م بی بی کا شوہر سجاول عباس مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا ہے پولیس نے مقتول شکیل عباس کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ ڈی پی او میانوالی نے واقعہ کا نوٹس لیکر ڈی ایس پی سرکل موسی خیل اور ایس ایچ او داودخیل کو فوری رپورٹ کرنے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے بارے احکامات دیئے۔