منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

میانمار اور تھائی لینڈ میں7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد ہلاک، عمارتیں اور پل منہدم

datetime 28  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)میانمار اور تھائی لینڈ آج دوپہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے جس کے نتیجے متعدد افر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق زلزلے سے میانمار اور تھائی لینڈ میں عمارتیں اور پل زمیں بوس ہوگئے جبکہ بینکاک میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے بھی بڑے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر منڈالے سے 17.2 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، زلزلے کے بعد شدید آفٹر شاک بھی محسوس کیے گئے۔حکام کے مطابق میانمار کے شہر ٹاؤنگو میں ایک مسجد کے جزوی طور پر منہدم ہونے سے کم از کم 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق آنگ بان میں ایک ہوٹل کے گرنے سے کم از کم 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے پانچ شہروں اور قصبوں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں، جبکہ یانگون-منڈالے ایکسپریس وے پر دو پل بھی گرگئے۔ میانمار کی فوجی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

دوسری جانب تھائی لینڈ کے دارالاحکومت بینکاک کے گورنر کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تھائی لینڈ میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آفٹر شاکس کا امکان موجود ہے، تاہم صورتحال بہت حد تک قابو میں ہے۔تھائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنسی میڈیسن کے مطابق بنکاک میں زیر تعمیر فلک بوس عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ درجنوں مزدوروں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم کے مطابق اب بھی 81 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے بنکاک کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے اور زلزلے کے مزید جھٹکوں کے خدشے کے باعث لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…