جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

datetime 28  مارچ‬‮  2025 |

مکوآنہ( این این آئی )پنجاب کے شہر فیصل آباد میں لوٹ مار کے بعد خاتون سے ڈاکوں کی اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا جبکہ پولیس نے باقی ملزمان کی تلاش شروع کردی۔فیصل آباد میں ڈاکوں نے دوران واردات بعد خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں پولیس نے نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔تھانہ ساندل بار کے علاقے چنن کے کا رہائشی عدنان اپنی اہلیہ کے ساتھ جا رہا تھا، جب وہ موٹروے پل کے قریب پہنچے تو 3 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے ان کو روک لیا، ان سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے بعد ان کو گنے کے کھیت میں لے گئے جہاں پر ڈاکوں نے شوہر کو درخت کے ساتھ رسیوں سے باندھ کر اس کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

واقعہ کے بعد زیادتی کا شکار خاتون اور اس کے شوہر کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا تھا۔ جس میں شوہر نے ایک ملزم علی شیر کو نامزد کیا تھا۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم علی شیر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ فیصل آباد میں موٹروے کے قریب سڑک پر اجتماعی زیادتی کی گھنانی واردات سامنے آئی ہے۔پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ موٹر وے کے قریب ساندل بار میں 2 روز قبل پیش آیا، جس کا مقدمہ 3 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

خاتون کے شوہر کے مطابق ڈاکوں نے اسلحے کے زور پر ہمیں چنن کے قریب روکا اور مجھے درخت کے ساتھ باندھ کربیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق خاتون کا میڈیکل اور جائے وقوعہ کا جیو فارنزک کرا لیا گیا ہے، 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے ایک ملزم کی نشاندہی بھی کی ہے، متاثرہ خاتون کے شوہر نے علی شیر نامی ملزم کو نامزدکیا ہے۔خاتون کے شوہر کے مطابق 2 ڈاکوں کے فون کرنے پر آنے والا ساتھی علی شیر تھا، علی شیر بھی اجتماعی زیادتی کرنے والوں میں شامل تھا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…