صحبت پور (این این آئی)صحبت پور کے نواحی گاؤں میں مسلح افراد نے زمینی تنازع پر کسان، اس کی بیوی اور 5 بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،جھونپڑی نما گھر کو آگ لگادی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ضلع صحبت پور کے تھانہ آر ڈی 238 کی حدود میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، واقعے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں میاں بیوی اور 5 بچے شامل ہیں جبکہ مارے گئے بچوں کی عمریں ایک سے 15 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد کسان کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگادی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول کسان مقامی زمین کی زمین پر کاشتکاری کرتا تھا، لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ زرعی زمین کے تنازع کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔