اتوار‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2025 

زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

datetime 27  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/پشاور(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔رپورٹ کے مطابق پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ بٹ خیلہ، تخت بھائی دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔بونیر اور اس کے گردونواح، رستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے، زلزلے کا مرکز زیرزمین 198کلومیٹر تھا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 27 مارچ 2025 کو دوپہر 1 بجکر 28 منٹ پر زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کی شدت 5.2، گہرائی 198 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان ہے، زلزلے کے جھٹکے صوبہ کے بیشتر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے. عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔



کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…