سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں تیز رفتار ڈمپر کے موٹر سائیکل کو کچل دینے سے باپ کے ساتھ سوار دونوں بچیاں جاںبحق ہو گئیں۔جن کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیں گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔اس حادثہ میں باپ کے سامنے جانبحق دونوں بچیوں کی نعشیں ایک ساتھ گھر پہنچنے پر گاں میں کہرام مچ گیا۔
زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 51 جنوبی کا موٹر سائیکل سوار 43 سالہ عبد الستار اپنی دو بچیوں کے ہمراہ پل گیارہ کی طرف جا رہا تھا کہ فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب تیز رفتار ڈمپر کے موٹر سائیکل کو کچل دینے میں دونوں بچیاں 9 سالہ ارم ستار اور8 سالہ کرن ستار ہیڈ انجری سے موقع پر جانبحق ہو گئیں۔جن کی نعشیں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔اس حادثہ میں باپ کے سامنے جانبحق دونوں بچیوں کی نعشیں ایک ساتھ گھر پہنچیں تو علاقہ میں کہرام مچ گیا جن کو نماز جنازہ ادا کر کے آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔