خیبر (این این آئی)خیبرطورخم بارڈر پر پاک افغان کا فلیگ میٹنگ ختم ہوگیا، 26 روز کی طویل بندش کے بعد طورخم بارڈر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
خیبرطورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کے حکام کی فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اس دوران طویل بندش کے بعد طورخم بارڈر آج کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں مریضوں اور مال بردار گاڑیوں کو آمد ورفت کی اجازت دی جائے گی، 2 دن بعد بارڈر عام آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا، کشیدگی کے باعث طورخم بارڈرز 26 دن تک بند رہا ہے۔