اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

70 ہزار سے زائد پاکستانی پرائیویٹ حجاج کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ

datetime 18  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں پرائیویٹ حجاج کے لیے تشویشناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے تحت تقریبا 70 سے 75 ہزار پرائیویٹ حجاج کے حج کوٹے کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ مجموعی طور پر 89 ہزار پرائیویٹ حجاج میں سے اکثریت کو ابھی تک منا اور عرفات میں جگہ الاٹ نہیں کی جا سکی۔حجاج کے دستاویزات اور دیگر انتظامات کا پہلا مرحلہ 14 فروری کو مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ 25 مارچ کو مکمل ہونے والا ہے۔

تاہم پرائیویٹ حجاج آرگنائزیشن اور وزارت مذہبی امور کے درمیان اختلافات کی وجہ سے معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جس کے باعث سعودی حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت بھی ختم ہو چکی ہے۔اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی، پاکستانی وزیر مذہبی امور اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواب سعید المالکی کی کوششیں جاری ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے بھی اس سلسلے میں سعودی وزیر کو خط لکھ کر مسئلے کے فوری حل کی درخواست کی ہے۔اگر معاملات جلد از جلد طے نہ پائے تو ہزاروں پرائیویٹ حجاج حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہ جائیں گے جو نہ صرف حجاج کے لیے بلکہ حج آرگنائزرز اور متعلقہ حکام کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…