سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 20سالہ دوشیزہ زندگی اورموت کی کشمکش میں دم توڑ گئی جس کو اس کے آبائی گاؤں میں سپردخاک کر دیا گیاجس کے والد کی مدعیت میں پولیس نے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے قصبہ شاہپور کے علاقہ نواب پور کے رکشہ ڈرائیور حافظ امان اللہ کی22سالہ بیٹی(م)کو بیرون ملک نوکری کاجھانسہ دے کر دھریمہ کے ثمر عباس نے 22فروری کو انٹرویو کیلئے سرگودھا لا کر ساتھیوں کے ہمراہ رات بھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہو جانے پرشاہراہ پر پھینک کر ملزمان فرار ہو گے۔
متاثرہ دوشیزہ کو ہسپتال منتقل کر کیا گیا ،ڈی پی او کے نوٹس پر تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مضروبہ دوشیزہ کے والد کی مدعیت میں ثمر عباس اور اس کے ساتھیوں کے خلاف زیر دفعہ 375Aت پ مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے کہ ورثا تشویشناک حالت کے باعث متاثرہ دوشیزہ کو لاہور ہسپتال لے گے جہاں گزشتہ روز متاثرہ لڑکی زندگی اور موت کی کشمکش میں دم توڑ گئی جس کو آہوں اور سسکیوں میں اس کے آبائی گاؤں سپردخاک کر دیا گیا۔