بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا

datetime 7  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک سفاک باپ نے اپنی 5 سالہ بیٹی کو بے رحمی سے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کر دیے، صرف اس لیے کہ وہ پڑوسی کے گھر گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم موہت نے دورانِ تفتیش ہوشربا انکشافات کیے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی تانی اپنے پڑوسیوں کے گھر چلی گئی تھی، جن سے اس کے تعلقات کشیدہ تھے۔ پولیس کے مطابق 25 فروری کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک کمسن بچی اپنے گھر کے قریب سے لاپتہ ہو گئی ہے، جس کے بعد مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو ایک مقام سے بچی کی لاش کا ایک ٹکڑا ملا، اور اگلے دن باقی حصے بھی برآمد ہو گئے، جس سے اس کے قتل کی تصدیق ہو گئی۔ مزید تفتیش میں معلوم ہوا کہ مقتولہ کا باپ اپنا موبائل فون بیوی کو دے کر اچانک غائب ہو گیا تھا۔ جب وہ دوبارہ سامنے آیا تو پولیس نے اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی، جس پر اس نے اعترافِ جرم کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے پولیس کو بتایا کہ پہلے اس کے اپنے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات تھے، جو بعد میں خراب ہو گئے۔ واقعے کے روز اس نے اپنی بیٹی کو رامو کے گھر سے واپس آتے دیکھا، تو وہ غصے میں آ گیا اور اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر سنسان جگہ لے گیا۔ وہاں پہنچ کر اس نے اپنی ہی بچی کا گلا دبا کر اسے بے دردی سے قتل کر دیا اور پھر لاش کھیت میں پھینک دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…