اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمعتہ المبارک کے دن ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سردی محسوس کی جا سکتی ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، اور بعض مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔آج کے کم از کم درجہ حرارت درج ذیل رہے: لہہ میں منفی 13، استور میں منفی 6، کالام میں منفی 4، جبکہ گوپس اور ہنزہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔رات کے وقت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی ہے، جبکہ دن میں بھی موسم اسی طرح ٹھنڈا اور خشک رہے گا۔