پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

ناحلف بیٹے نے بوڑھے باپ پر تیزاب پھینک دیا

datetime 24  فروری‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ عظیم پلازہ بادشاہی مسجد کے قریب ناحلف بیٹے نے باپ پر تیزاب پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق شو مارکیٹ عظیم پلازہ بادشاہی مسجد کے قریب 55 سالہ محمد علی کو زخمی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او گارڈن زبیر نواز نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والا محمد علی پیشے کے اعتبار سے دھوبی ہے جسے پر بیٹے نے گھریلو تنازعے پر کپڑے دھونے والا تیزاب پھینکا، جس کے نتیجے میں چہرہ، گردن اور بازو متاثر ہوئے۔

پولیس کے مطابق ناحلف بیٹا تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی عمر 28 سال اور نام مبشر ہے۔پولیس نے واقعے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ملزم چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔ڈاکٹر نے زخمی محمد علی کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے تاہم وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…