جیکب آباد( این این آئی) جیکب آباد میں کمسن بچی کی30سالہ شخص سے زبردستی شادی کی مبینہ کوشش ، اطلاع پر پولیس پہنچی، شادی نہیں منگنی ہوئی ہے پولیس تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے تھانہ آر ڈی 52کی حدود میں واقع قصبہ دین محمد مرہیو میں 12سالہ بھاگل ولد داد محمد پہنیار سے 30سالہ وکیل ولد اللہ رکھیو پہنیار سے مبینہ زبردستی شادی کی کوشش کی گئی
ایسی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور دلہا دلہن کے ورثہ سے بیان لیا اس سلسلے میں ایس ایچ او شربت لاشاری نے بتایا کہ کمسن بچی کی شادی نہیں منگنی کی گئی ہے فریقین سے تحریری حلف لیا ہے کہ بچی کی شادی نہیںکرائی جائے گی دوسری جانب بچی کے والد داد محمد پہنیار نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کی اپنی خوشی سے وکیل سے منگنی کی ہے شادی نہیںشادی بیٹی کے بالغ ہونے کے بعد کی جائے گی۔