سان تیاگو(این این آئی )جنوبی چلی میں ایک ہمپ بیک وہیل نے چھوٹی کشتی میں سوار ایک شخص کو نگل لیا اورچند لمحوں بعد اسے بحفاظت منہ سے باہر پھینک دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حیران کن منظر مکمل طور پر کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔
ایڈرین سِمانکاس ہفتے کو پیٹاگونیا کے شہر پنٹا آریناس کے قریب سمندر میں چپو چلا رہے تھے، جب اچانک ایک دیوہیکل وہیل پانی میں سے ابھری اور انہیں ان کی پیلی کائیک (چھوٹی پتلی سی کشتی)سمیت اپنے منہ میں لے لیا۔پانچ سیکنڈ بعد، حیران و پریشان سیمانکاس سطحِ آب پر نمودار ہوئے جبکہ وہیل کی پشت دوبارہ پانی سے باہر نکلی۔سیمانکاس نے چونک کر کہا، مجھے لگا کہ اس نے مجھے نگل لیا ہے!یہ غیر معمولی واقعہ پورا کیمرے میں محفوظ ہو گیا اور جب ان کے والد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو فورا وائرل ہو گیا۔