اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کا بیرون ملک جانے کے خواہش مندوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ

datetime 4  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کیلئے کاروبار اور زرعی قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔جاری کیے گئے اعلامیے میں سٹیٹ بینک نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت متوقع بیرون ملک جارہی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کیلئے بھی قرض لیا جا سکے گا، لیپ ٹاپ کیلئے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پر مہیا ہو گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی سے منظور شدہ اداروں کے18 سے30 سال تک کے طلبہ لے سکیں گے، لیپ ٹاپ کیلئے 150000، 300000 اور 450000 روپے قرض دیا جائے گا جبکہ لیپ ٹاپ کی قسطیں یونیورسٹی فیس کے ساتھ ادا ہوں گی۔سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق بیرون ملک روزگار پر جانے والوں کو 10 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جبکہ بیرون ملک روزگار کیلئے جانے والوں کو ٹریننگ، ویزا، سفری اخراجات کیلئے قرض دیا جائے گا۔ مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کا دورانیہ 5 سال اور بینک ریٹ کائیبور پلس 3 فیصد ہو گا، قرض کی فراہمی21 سے 45 سال تک کی افرادی قوت کیلئے ہو گی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…