کراچی(این این آئی) پاکستان سے براہ راست برطانیہ جانیوالے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، پی آئی اے کو برطانیہ میں جلد پروازوں کے لیے اجازت ملنے کی امید ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی ، فلائٹ آپریشن سے قبل پی آئی اے نے فلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔
پی آئی اے نے برطانیہ کے 3 اسٹیشن پرفلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے درخواست طلب کرلی ہے ، لندن، مانچسٹر اور برمنگھم اسٹیشن پرکیٹرنگ سروس کے لیے رجسٹرڈکمپنیوں سیدرخواست طلب کی گئی۔دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو کنٹری منیجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں۔پی آئی اے کو برطانیہ میں جلد پروازوں کے لیے اجازت ملنے کی امید ہے ، اس وقت برطانوی سی ایاے،محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستان دوریپرآڈٹ کر رہی ہے۔سی اے اے اور پی آئی اے کے آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کوجلد پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔