ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد کے زکوة فنڈ میں کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف

datetime 30  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے زکو فنڈ میں کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے، انکوائری کمیٹی نے بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے ۔ذرائع کے مطابق 185زکوة کمیٹیوں کے متعدد چیئرمین بھی مبینہ طور پر غبن میں ملوث ہیں، غریب اور نادار افراد کے فنڈ میں کرپشن کی انکوائری اکتوبر 2024میں شروع ہوئی۔ابتدائی انکوائری رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی ہے، انکشاف ہوا ہے کہ متعدد زکوة کمیٹیوں کا ریکارڈ ہی غائب کردیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں زکوة فنڈ کو شفاف بنانے کیلئے تجاویز بھی دی گئی ہیں، ان میں ایڈمن آفیسر، اسٹینوٹائپسٹ کو سروس سے برطرف کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔تجویز دی گئی کہ نادرا کے بائیو میٹرک ریکارڈ کے ذریعے مستحق افراد کو زکو فراہم کی جائے،کرپشن کی رقم کا تعین کرنے کیلئے مزید تحقیقات کی تجویز بھی انکوائری رپورٹ میں شامل ہے۔اس بارے میں چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ معاملہ ایف آئی اے کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…