اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت

datetime 26  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کے پروازوں کی بحالی سے متعلق اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے،ٹیم آج(پیر)سے پاکستان سی اے اے کا آڈٹ شروع کرے گی۔برطانوی ٹیم 27 جنوری سے 6 فروری تک آڈٹ کرے گی۔

آڈٹ میں کامیابی پر تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 2020 سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم ہو جائیگی۔ اس حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن کے حکام نے آڈٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے۔سی اے اے ملازمین کو برطانوی ٹیم کے آڈٹ کے دوران چھٹی کے روز بھی دفتر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نجی ائیرلائن نے برطانیہ کیلئے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی ، چند روز میں پابندی ہٹانے کے بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا۔ائیر بلیو نے لاہور، اسلام آباد سے برطانیہ کیلئے پروازوں کے آغاز کی تیاری شروع کی ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ نے لندن اور مانچسٹر ائیرپورٹ پراسسٹنٹ منیجرٹرمینل کسٹمرسروسز کیلئے بھرتی کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں ایئرلائن انتظامیہ نے یوکے نیشنل افراد سے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔خیال رہے یورپ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی ہٹوانے کے لیے متحرک ہوگئی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…