لاہور ( این این آئی) پنجاب کے شہری دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹرڈ نہیں کروا سکیں گے، اس ضمن میں محکمہ ایکسائز کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ محکمہ ایکسائز نے رجسٹریشن روکنے کیلئے کابینہ سے منظوری لے لی۔حکام کے مطابق شہری ٹیکس بچانے کیلئے دوسرے صوبوں یا وفاق سے گاڑی رجسٹرڈ کرواتے ہیں، دوسرے صوبوں یا وفاق میں رجسٹریشن سے ٹیکس وصولی میں مشکلات ہیں، دوسرے صوبوں میں رجسٹریشن کروانے پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔
ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ نادرا کے ضلعی کوڈز کو مدنظر رکھ کر پنجاب سے باہر رجسٹریشن کنٹرول کی جائیگی، پابندی کے باوجود رجسٹریشن کروانے والوں کی گاڑی بند، ری رجسٹریشن پر جرمانہ بھی ہو گا۔دوسرے صوبوں یا وفاق کی رجسٹرڈ گاڑی دوبارہ پنجاب میں ری رجسٹریشن کا قانون موجود ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد قانون سازی کیلئے جلد سمری حکومت کو بھجوائی جا رہی ہے۔