منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

’پیرس ہم آ رہے ہیں‘: پی آئی اے کے ’احمقانہ‘ اشتہار کا خیال کسے آیا، تحقیقات شروع

datetime 14  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک کی قومی ایئرلائن کی پیرس کے لیے پروازوں کی بحالی پر بنائے گئے اشتہار کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہے۔خیال رہے کہ چار سال سے زیادہ عرصے تک یورپی یونین کی پابندی ہٹائے جانے کے بعد جمعے کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز نے پیرس کے لیے اڑان بھری تھی۔

تاہم اس موقع پر ایئرلائن کی جانب سے بنایا گیا اشتہار سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آیا تھا۔اس تشہیری تصویر کا مقصد تو یہ خوشخبری دینا تھا کہ پی آئی اے پیرس تک اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے لیکن اس نے بعض لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ آیا یہ خوشخبری ہے یا انتباہ۔تصویر میں پی آئی کے طیارے کو ایفل ٹاور کے بالکل سامنے دکھایا گیا ہے اور اس کے ساتھ لکھا تھا ‘پیرس ہم آج آ رہے ہیں، جسے دیکھ کر بظاہر یہ گمان ہوتا ہے کہ طیارہ ایفل ٹاور سے ٹکرانے والا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ اس اشتہار کا مقصد ‘یہ اعلان کرنا تھا کہ ہم پیرس کے لیے اپنے آپریشن کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اور ‘پوسٹ وائرل بھی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…