لاہور (این این آئی)پنجاب کے علاقے جلال پور میں 6بھائیوں نے ایک ہی خاندان کی 6بہنوں کے ساتھ سادگی سے شادی کرلی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے جس میں ایک اجتماعی شادی کی تقرین دکھائی گئی ہے۔اجتماعی شادی کی روایت نئی نہیں ہے۔ غریب گھرانوں کی بیٹیوں اور بیٹوں کی شادی کے لیے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیمیں اس کا انعقاد کرتی رہتی ہیں۔
تاہم پنجاب کے علاقے جلال پور میں اجتماعی شادی کی تقریب کچھ مختلف ہے۔ اس کی خاص بات چھ بھائیوں نے چھ بہنوں سے شادی کرلی۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم خوش ہیں ایک ساتھ ہی تمام بچوں کی ذمہ داری سے سبک دوش ہوگئے۔ تمام بچوں کا ایک ہی سسرال ہے۔ 6بچوں کا سمدھی بھی ایک ہے۔شادی کی تقریب سادگی سے رکھی گئی تھی جس میں اہل علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شامل ہوکر تقریب چار چاند لگا دیئے ۔دلہا کامران عباس اور ان کے دیگر بھائیوں نے کہا کہ نبی آخری الزماں حضرت محمد ۖ نے سادگی کے ساتھ شادی کا درس دیا ہے۔میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اسی سنت کی پیروی میں جہیز کی لعنت کو ختم کرنے اور سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔آج ہم اپنے فیصلے پر خوش ہیں۔ ہم نے دلہن کے خاندان پر مالی بوجھ نہ ڈالنے کے لیے شادی کا سارا انتظام خود کیا ہے اور سلامی بھی نہیں لی۔یاد رہے کہ ملتان میں بھی دسمبر 2021ء میں 6بھائیوں نے بھی 6بہنوں سے شادی کی تھی جو ان کی چچا زاد بھی تھیں۔