جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں ڈکیتوں سے پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ

datetime 8  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر میں چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سعود آباد پولیس نے اسپیشل برانچ کے اہلکار سے سرکاری موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔اس حوالے سے مدعی مقدمہ اکبر نے سعود آباد پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ بطور ہیڈ کانسٹیبل انٹیلی جنس اسپیشل برانچ سب ڈویژن تھانہ ملیر سٹی میں تعینات ہوں اور پیر کی صبح گھر سے ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ جیسے ہی مین نیشنل ہائی وے روڈ ملیر سٹی پل کے نیچے سائیڈ سے جا رہا تھا کہ اس دوران بغیر نمبر پلیٹ کی 125 موٹر سائیکل پر 2 لڑکے آئے اور اسلحے کے زور پر مجھ سے میری سرکاری 125 موٹر سائیکل چھین لی اور جاتے ہوئے مجھ سے موبائل فون بھی چھین کر اپنے ہمراہ لے گئے۔

جس پر سعود آباد پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل اکبر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 4/25بجرم دفعہ 397 کے تحت درج کر کے اس کی مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل لانڈھی ڈویژن کے حوالے کر دیا تاہم پولیس اہلکار کی چھینی گئی سرکاری موٹر سائیکل کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…