پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں ڈھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل چائلڈ رائٹس کمیشن کے مطابق پاکستان میں 2کروڑ 60لاکھ سے زائد بچے اس وقت سکولوں سے باہر ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے نیشنل چائلڈ رائٹس کمیشن نے بتایا کہ ملک میں اس وقت ڈھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔بریفنگ میں بتایا بچوں کے ساتھ زیادتی مار پیٹ کا سرکاری اداروں سے مستند ڈیٹا نہیں ملتا، جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بچوں کی تصاویر کی حفاظت کیلئے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال میٹا کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کمیٹی میں پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت کو بات کرنے پر (ن) لیگ کی نوشین افتخار نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ ایجنڈے سے نہ ہٹیں۔ سیاسی تعصب کا شکار ہونے کے بجائے بچوں کے حقوق کی بات کی جائے۔علی محمد خان نے انسانی حقوق سے متعلق حکومت کو غیر سنجیدہ قرار دیا تو کمیٹی چیئرمین حامد رضا نے قیدیوں کے حالات جاننے کیلئے 8جنوری کو اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کردیا۔انسانی حقوق کمیٹی نے سکولوں میں منشیات کے استعمال اور بچوں سے بھیک منگوانے سے متعلق آئندہ اجلاس میں تفصیلات پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…